کاشتکار پانی

کاشتکار پانی کے دستیاب وسائل کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئے گنے کی فصل کاشت کریں،ماہرین زراعت

قصور (عکس آن لائن ):گنے کی متبادل کھیلیوں میں آبپاشی کے طریقہ سے پانی کی 44فیصد ،کھاد کی 25فیصد تک بچت ممکن ہے جبکہ پانی کے باکفایت استعمال سے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی بھی ممکن بنائی جاسکتی ہے تاہم ضرورت اس امرکی ہے کہ کاشتکار پانی کے دستیاب وسائل کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئے گنے کی فصل کاشت کریں اور اس ضمن میں جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیاجائے۔ماہرین زراعت نے بتایا کہ گہری کھیلیوں میں کمادکی کھاد کیلئے منظورشدہ اقسام کا100سے 120من بیج فی ایکڑ استعمال اور ممنوعہ اقسام کے بیج کاشت کرنے سے گریزکیاجائے۔

انہوں نے بتایا کہ کاشت سے پہلے بیج کو پھپھوندی کش دوائی کے محلول میں تین سے پانچ منٹ تک بھگو کر بوائی سے بہتر نتائج حاصل ہوسکتے ہیں،درمیانی زرخیززمین میں سوا تین بوری یوریا، دوبوری ڈی اے پی اور دوبوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ استعمال کرکے بہتر نتائج اور شاندار فصل کا حصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں