ڈرپ اریگیشن

ڈرپ اریگیشن کا نظام زرعی شعبہ میں انقلاب لاسکتاہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچراصلاح آبپاشی قصور

قصور (عکس آن لائن):ڈرپ اریگیشن کا نظام زرعی شعبہ میں انقلاب لاسکتاہے جبکہ کاشتکاروں میں پانی کی اہمیت اجاگرکرکے زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ بھی ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچراصلاح آبپاشی قصور رانا تجمل حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ حالات میں جب پانی کی شدید قلت کا سامناہے کاشتکاروں میں پانی کی اہمیت و افادیت سے انکار ممکن نہیں نیز کھیتوں کو مطلوبہ مقدار میں بروقت پانی کی فراہمی کے ذریعے زرعی اجناس کی پیداوارمیں نمایاں اضافہ کرکے سرسبز زرعی انقلاب کا راستہ ہموار کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرپ اریگیشن کا نظام نہایت فعال اور زراعت و کسان دوست ہے جس سے بلندی پرواقع قطعات اراضی کو ضرورت کے مطابق پانی دیاجاتاہے ،

اور اس انداز سے بنجراراضی کو لہلہاتی فصلات میں بھی بدلنا ممکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پختہ کھال جہاں پانی کے ضیاع کو روکنے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں وہیں زرعی ترقی کیلئے ان کا کردار کھیتوں کو وافر مقدارمیں پانی کی فراہمی کے ضمن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پختہ کھالوں کے ذریعے پانی کی ترسیل میں بھرپورمددملتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں