سنکیانگ

چین نے سنکیانگ سے متعلق امریکی جھوٹ کو مسترد کر دیا

بیجنگ (عکس آن لائن)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے امریکی وزیر خارجہ کے سنکیانگ سے متعلق دیئے گئے بیان کے حوالےسے کہا کہ امریکہ نے دوبارہ جھوٹ پھیلانے کی کوشش کی ہے ۔بد ھ کے روزوانگ وین بین نے ایک پر یس کا نفر نس میں کہا کہ امریکہ کے قیام کے بعد مقامی قدیم باشندوں کاقتل عام کیا گیا ہے جس سے ان آبادی کی تعداد سال 1492 کے 50 لاکھ سے بیسویں صدی کے آغاز میں اڑھائی لاکھ تک کم ہوئی ۔

یہ حقیقی ،عملی نسل کشی ہے۔
وانگ وین بین نے کہا کہ چین کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر قدیم امریکی باشندوں کے خلاف نسل کشی کے تاریخی حقائق اور اِثبات کا اجرا کیا گیا ہے ،جس میں امریکہ میں ہونے والی نسل کشی کے جرائم عیاں ہوتے ہیں ۔
وانگ وین بین کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق اعلی امریکی عہدے دار، ول کرسن نے خود تسلیم کیا تھا کہ امریکہ، چین کے اندر سے گڑبڑ پھیلانے کے لیے ویغوروں کو اکسانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں