احتجاجی جلسے

پی ٹی آئی کے مہنگائی کے خلاف احتجاجی جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مہنگائی کے خلاف 2 جولائی کو ہونے والے احتجاجی جلسے کی تیاریاں کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے 2 جولائی کے پریڈ گراونڈ میں مہنگائی کیخلاف تاریخی احتجاجی جلسے کی تیاریوں کے متعلق مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی زیر صدارت جلسہ انتظامی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا اور ساتھ ہی جلسہ گاہ، مرکزی سٹیج کی تیاری اور خواتین و میڈیا انکلیوژرز کے نقشوں کی منظوری دی گئی۔ داخلی و خارجی راستوں، ہنگامی اخراج اور فوری طبی امداد کے منصوبے سمیت جلسہ گاہ کے جامع سیکیورٹی پلان کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں احتجاجی جلسے کے پارکنگ پلان کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ جڑواں شہروں میں بھرپور اشتہاری مہم کے حوالے سے معاملات کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں