پٹرولنگ پولیس

پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن)پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیاہے ملزمان کے قبضے سے 2عدد پسٹل اور درجنوں گولیاں برآمدکرکے مقدمات درج کر لئے ہیں

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ ریجن گوجرانوالہ شجاعت علی رانا کے احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی پٹرولنگ گوجرانوالہ احسان اللہ شاد کی زیر نگرانی پٹرولنگ پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اسی تناظر میں پٹرولنگ پوسٹ چھچھروالی کی موبائل ٹیم نے دوران ناکہ بندی مشکوک شخص نعمان سے پسٹل نائن ایم ایم اور گولیاں برآمد کرکے مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کروایا

علاوہ ازیں پٹرولنگ پوسٹ گھمن والا کی موبائل ٹیم نے دوران ناکہ بندی کارنمبری LEC 2875 میں سوار امجد علی سکنہ مرالی والہ سے پسٹل تیس بور اور گولیاں برآمد کرکے مقامی تتلےعالی میں مقدمہ درج کروایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں