ٹریننگ

پاکستان ہاکی ٹیم دورہ یورپ کیلئے ایمسٹرڈیم پہنچ گئی،ہاکی ٹیم تین روز بلجیم میں ٹریننگ کریگی

ایمسٹر ڈیم (عکس آن لائن) پاکستان ہاکی ٹیم دورہ یورپ کیلئے ایمسٹرڈیم پہنچ گئی،شیڈول کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم تین روز بیلجیئم میں ٹریننگ کرے گی،قومی ٹیم 23، 24 اور 25 اپریل کوٹریننگ سیشن کرے گی26 اپریل کو پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان پہلا میچ بریڈا میں کھیلا جائیگا،پہلا میچ ڈے ٹائم کے مطابق دن ایک بجے کھیلا جائیگا،ہالینڈ کے ساتھ دوسرا میچ 27 اپریل کو ڈچ ٹائم کے مطابق صبح 11 بجے کھیلا جائیگاجبکہ پاکستان 28 اپریل کو پاکستان ٹیم بیلجیئم میں ٹریننگ کرے گی۔29 اپریل کو پاکستان ٹیم بیلجیئم کے خلاف میچ کھیلے گی،پاکستان ٹیم یکم مئی کو اسپین روانہ ہوگی جہاں پاکستان اور اسپین کے درمیان تین میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی،سیریز کے تینوں میچز بارسلونا میں کھیلے جائیں گے،اسپین کیخلاف پہلا میچ 2 مئی دوسرا ٹین اور تیسرا میچ چار مئی کو کھیلا جائیگا،

بعد ازاں پانچ مئی کو پاکستان ہاکی ٹیم وطن واپسی کیلئے اڑان بھرے گی،ایمسٹرڈیم ایئر پورٹ پہنچ کر پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے پر امید ہیں ،دورہ یورپ سے کھلاڑیوں کؤ ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ می بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے انکے حوصلے میں مزید اضافہ ہوگا،میچز سے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے تاکہ جو کمی بیشی ہو اسے پورا کیا جاسکے،امید ہے قومی ہاکی ٹیم محنت کیساتھ کھیلے گی اور بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں