صوفیہ احمد

پاکستان میں ہم نوابوں کی طرح رہتے ہیں ، امریکہ میں مختلف ہے ‘ صوفیہ احمد

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان چھوڑ کر امریکہ منتقل ہونے والی اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ پردیس میں زندگی بہت مشکل ہوتی ہے ،پاکستان میں ہم نوابوں کی طرح رہتے ہیں اورگھر میں اٹھ کر پانی بھی نہیں پیتے اورملازم بھی رکھے ہوتے ہیں لیکن امریکہ میں ایسا نہیں ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صوفیہ احمد نے کہا کہ امریکہ میں ہر شخص اپنا کام خود کرنا پڑتا ہے ، میں اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے لئے جاب کر رہی ہوں جو بہت مشکل ہے ، پاکستان میں لوگوں کے ذہن میں یہ ہوتا ہے کہ فلاں شخص امریکہ میں مزے کر رہا ہے لیکن حقیقت وہی جانتا ہے جس کے ساتھ پردیس میں بیت رہی ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لیکن یہاں انصاف ہے ، انسانی حقوق کی پاسداری کی جارہی ہے ، لوگ ڈسپلن میں زندگی گزارتے ہیں اور یہ معاملات کسی بھی معاشرے کے آگے بڑھنے کے لئے نا گزیر ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں