عمران خان

وزیراعظم کو سازش کے تحت ہٹانا عوام کے لئے شرمندگی کا باعث ہے، عمران خان

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے وزیراعظم کو سازش کے تحت ہٹانا 22 کروڑ عوام کے لئے باعث شرمندگی ہے۔ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے ہمیں ہٹایا گیا ہے ملک کی معشیت نیچے آگئی ہے جبکہ ہم جہموری اداروں کو مضبوط کرنے کے عمل میں ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کا اس وقت سب سے بڑا معاشی مسئلہ ہے وہ ہمیں بہتر کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معاشی طور پر روس کی ضرورت تھی جبکہ روس کا دورہ پہلے ہی سے طے تھا اور تمام اسٹیک ہولڈر چاہتے تھے کہ روس سے تعلقات بہتر ہوں۔

عمران خان نے بتایا کہ ہمیں روس سے تیل ، گندم ، اور آئل چاہیے تھا جہاں سے تیل 30 فیصد رعائت پر مل رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ تھا ہمارے روس پہنچنے سے ہی اگلی صبح ہی تنازع شروع ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج مقبوضہ کشمیر جو بھی واقعہ ہوتا ہے بھارت اس کا الزام پاکستان پر ہی لگاتا ہے لیکن پاکستان کو الزام دنیے کا فائدہ نہیں ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھارت نے 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور اب پاکستان اور بھارت کے درمیان واحد تنازع کشمیر کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں