مسجد نبوی ۖ

مسجد نبوی ۖ میں 12سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ عارضی طورپربند

مدینہ منورہ(عکس آن لائن) مسجد نبوی ۖ میں 12سال سے کم عمربچوں کے داخل ہونے پرعارضی طورپرپابندی عائد کردی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد نبوی ۖ کے امورکے نگران محکمے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسجد نبوی ۖ اوراس کے احاطے میں 12 سال سے کم عمر کے بچوں کوداخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پابندی عارضی طورپرعائد کی گئی ہے۔محکمے نے 12 سال سے کم عمر بچوں پرعارضی پابندی کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی ویڈیوز میں بچوں کومسجد نبوی ۖ میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے مسجد نبوی ۖ تقدس کا برقرار نہ رکھنے پروالدین کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں