انٹونی بلنکن

غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکا نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بیان میں کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، اسرائیل اور انسانی حقوق سے متعلق امریکا کا دوہرا کردار نہیں، غزہ میں شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش جاری ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو آگاہ کر دیا کہ امریکا بے گھر فلسطینیوں کی واپسی چاہتا ہے، رفاہ میں پناہ گزین فلسطینیوں کی تعداد 14 لاکھ سے بڑھ گئی، کوئی جواز نہیں کہ رفاہ میں اسرائیل فوجی آپریشن کرے، اسرائیل نے رفاہ پر فضائی حملے کیے لیکن گرائونڈ آپریشن نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں