مونگ

محکمہ زرات کی کاشتکاروں کو مونگ اور ماش کی کاشت جولائی کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن):محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو مونگ اورماش کی کاشت جولائی کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مونگ کی کاشت کیلئے میرا زمین موزوں ہے جبکہ کلراٹھی اور سیم زدہ زمین غیر موزوں ہے۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد نے کاشتکاروں سے کہاکہ آبپاش علاقوں کیلئے زرعی ماہرین کی سفارش کردہ اقسام نیاب مونگ 2006، ازری مونگ 2006اور نیاب مونگ 2011 وغیرہ جبکہ بارانی علاقوں میں چکوال ایم6 وغیرہ منظور شدہ اقسام کیلئے شرح بیج 10سے 12کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔ انہوں نے بتایاکہ ماش کی ترقی دادہ اقسام چکوال ماش، ماش 97اور ماش عروج 2011وغیرہ کاشت کریں اوران کی پیداواری صلاحیت 22من فی ایکڑ تک ہے۔

انہوں نے کہاکہ زیادہ بارش والے علاقوں میں 8کلو گرام اور دوسرے علاقوں میں 10کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح مونگ کی سفارش کردہ اقسام کیلئے شرح بیج 10 سے 12کلوگرام فی ایکڑ رکھیں کیونکہ مونگ کی سفارش کردہ اقسام کی پیداوار ی صلاحیت 25من فی ایکڑ تک ہے۔انہوں نے کہاکہ اچھی پیداواری صلاحیت کی حامل ہونے کے ساتھ بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے وجہ سے زرعی ماہرین نے انہی اقسام کو کاشت کرنے کی سفارش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں