عمران خان

عمران خان کا بغیرپروٹوکول جی نائن مرکز کراچی کمپنی اسلام آباد کاغیر اعلانیہ دورہ ‘عوام نے بھرپور استقبال کیا

اسلام آباد(نمائندہ عکس) سابق وزیر اعظم و چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے بغیرپروٹوکول جی نائن مرکز کراچی کمپنی اسلام آباد کاغیر اعلانیہ دورہ کیا،عوام نے عمران خان کا بھرپور استقبال کیا،دکانداروںسے ملاقاتیں کی ،عوام میں گھل مل گئے نوجوانوں نے عمران خان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔

ہفتہ کوچیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان نے بغیرپروٹوکول جی نائن مرکز کراچی کمپنی اسلام آباد کا دورہ کیا دورہ میں عمران خان دکانداروں کے ساتھ ملے اور ان سے گفتگو کی ان کے مسائل سنیں اسی دوران عوام اکٹھی ہوگئی تو عمران خان عوام میں گھل مل گئے اس ساتھ نوجوانوں کی بڑی تعداد اکٹھی ہوگئی اور عمران خان کے ساتھ سیلفیاں بنانی شروع کردیں عوام نے عمران خان کے حق میں شدید نعرے بازی کی کچھ دیرعوام میں رہنے کے بعد عمران خان وہاں سے چلے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں