علی ظفر

علی ظفر کا لیجنڈری غزل گائیک مہدی حسن کو شاندار خراج عقیدت

لاہور(عکس آن لائن)گلوکار علی ظفر نے ماضی کے نامور گائیک مہدی حسن کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے، انہوں نے معروف غزل مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو گنگنا دیا۔ پاکستانی معروف گلوکار علی ظفر نے لیجنڈری غزل گائیک مہدی حسن خان کی یاد میں انہی کی مشہور زمانہ غزل مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو گائی۔

علی ظفر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے غزل کے 4 مصرعے لکھے۔انہوں نے بغیر میوزک کے اپنی سریلی آواز میں اس غزل کو انتہائی شاندار انداز میں گایا۔مداحوں نے علی ظفر کی آواز میں غزل کو بیحد پسند کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں