اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کاغریب طلبہ کوفیس میں رعایت اور وظائف فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (عکس آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کوشش ہے کہ وطن عزیز کا ایک بھی فرد محض داخلہ فیس ادا نہ کرسکنے کی وجہ سے تعلیم کے حصول سے محروم نہ رہ جائے، اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ نے ملک بھر میں موجود غریب مستحق اور ضرورت مند طلبا و طالبات کو داخلہ فیس میں رعائیت اور وظائف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک کی شرح خواندگی بڑھانے میں کردار ادا کرنے کے حوالے سے یونیورسٹی ضم شدہ اضلاع(سابقہ فاٹا)، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے بچوں، بچیوں کو میٹرک کی تعلیم مفت فراہم کرتی ہے۔

علاوہ ازیں یونیورسٹی نے ملک کے محروم طبقات کے چار کٹیگریز کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی پالیسی کو بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِن کٹیگریز میں جیلوں میں مقید افراد معذور افراد ڈراپ آٹ گرلز اور خواجہ سرا کمیونٹی شامل ہیں۔سمسٹر بہار 2023 کے پہلے مرحلے کے داخلے جاری ہیں، ان اسکیموں سے استفادہ کے لئے ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے داخلوں کی آخری تاریخ 21فروری جبکہ بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی(فیس ٹو فیس)پروگراموں کے داخلوں کی آخری تاریخ 15فروری مقرر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں