شیخ رشید

عدم اعتماد آسان کام نہیں، ملکی بنیادیں ہلا دیتا ہے، شیخ رشید

ا سلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد آسان نہیں، ملکی بنیادیں ہلا دیتا ہے، بلاول بھٹو کا مارچ اپنا مارچ ہے، انہیں اسلام آباد آنے دیں، اپوزیشن لانگ مارچ 23 مارچ سے آگے لیجانا چاہیں تو بہتر ہے،ساڑھے 3 سال میں ہم نے سب کو پیکج دیا، پہلی مرتبہ غریب عوام کو پٹرول میں ریلیف دیا، بڑے آدمی کو کچھ ملے تو کوئی سوال نہیں کرتا، جب بھی غریب آدمی کو کچھ ملتا ہے لوگ باتیں کرتے ہیں، غریب ہی غریب کی مخالفت میں باتیں کرتا ہے۔

بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بدلتے حالات میں اپنے آپ کو ماڈرن ٹیکنالوجی کی جانب مائل کریں ، پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں غیر جانبدار خارجہ پالیسی پر گامزن ہے ، جو کچھ بھی دیگرممالک میں ہورہا ہے اس حوالے سے ہمیں کوشش کرنی چاہیئے کہ ہم اپنے آپ کو زیادہ منظم کریں ،ا نہوںنے کہا کہ دنیا میں ہمیں اپنی یوتھ کو ٹریننگ دینی چاہیئے ،ہم پنڈی میں تین ویمن یونیورسٹیز کا آغاز کردیا ہے پنڈی میں فاطمہ جناح ،سکتھ روڈ اور وقارالنساء کالج موجود ہے ، اور 60بچیوں کے تعلیمی ادارے ہیں ، آپ اپنے تعلیمی اداروں میں طلباءکو ٹریننگ دیں اور چاروں صوبائی حکومتوں میں اپنا تعارفی پروگرام کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹریننگ دیں ، آفت دروازہ کھٹکھٹا کے نہیں آتی وہ کبھی بھی آسکتی ہے ، اس لئے پوری قوم کو اس کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے ،اللہ کے فضل وکرم سے ہم ایک عظیم قوم ہیں ، ہم پلک چھپکنے سے پہلے تیار ہوجاتے ہیں سول ڈیفنس کیلئے ڈائریکٹرجنرل سے گزار ش کرتا ہوں کہ عوام کیلئے فارن ٹریننگ کا بھی انتظام کریں ،

اب جدید ٹیکنالوجیز آچکی ہیں اس سے قبل ہم نے ڈرون میں پلاسٹک میزائل کے بارے میں نہیں سنا تھا ایسے عالم میں ہمیں مکمل طور پر تیار ہونا چاہیئے تاکہ آسمانی آفات ہوں یا زمینی جنگ کے معاملات سول ڈیفنس ہمہ وقت اپنے ملک کے دفاع کیلئے خود کو تیار رکھیں ، میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ ہر کالج اور یونیورسٹیز کا دورہ کریں ، اور نوجوانوں کا انتخاب کریں تاکہ نوجوانوں میں اس کی چاہت میں اضافہ ہوسکے ، ہماری نوجوان نسل کو سول ڈ یفنس سے آشنا ہونا بہت ضرو ری ہے۔

آپ نے جو بھی تاریخی کام کئے اس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں صحافیوں کے سوال کے جوا بات دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ عدم اعتماد کے فیصلے میں بہت فاصلہ ہے ، میں ایک ڈیڑھ مہینے سے کہہ رہا ہوں کہ یہ آسان کام نہیں ،عدم اعتماد سے ملک کی بنیادیں حل جاتی ہیں ۔

ساڑھے تین سال میں ہم نے لوگوں کو ریلیف پیکیج دیا اور عمران خا ن نے غریب طبقے کو دیکھتے ہوئے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی ۔ہمیں آٹا ، گھی اور چینی جیسی بنیادی اشیاءمیں بھی رعایت دینی چاہیئے تاکہ عام آدمی کو سہولت میسر ہوسکے ۔ جب بھی غریب آدمی کو کچھ بھی ملتا ہے تو لوگ باتیں کرتے ہیں لیکن جب بڑے آدمی کو کچھ ملتا ہے تو کوئی بھی سوال نہیں کرتا ۔ یہ ساری سہولتیں بجلی کے مخصوص ریٹ اور گیس کے مخصوص پیکجز ہیں ، غریب ہی غریب کی مخالفت میںباتیں کرنا شروع ہوجا تا ہے یہ اپنا لانگ مارچ ہے جبکہ بلاول بھٹو والا لانگ مارچ بھی اپنا مارچ ہے ، میرا خیال ہے کہ 23مارچ کے لانگ مارچ پر اپوزیشن سوچے گی اور 22،23مارچ کو او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس ہوگی ، جبکہ 23مارچ کو تاریخی پریڈ بھی ہوگی ، میں نے د س بیس سال قبل جے 10سی اور جے 20سی کو بھی دیکھ چکا ہوں ۔

23مارچ مارچ کو پہلی دفعہ جے 10سی کے 25جہازوں کا سکواڈ رن فلائنگ پاس کررہا ہے جسے پاکستانی قوم دل ومحبت کےساتھ دیکھنا چاہتی ہے پاک فوج ،رینجرز اور دیگر مسلح افواج اس دن کو منارہے ہیں اوریہ جواربوں روپے کا شور بلاول بھٹو کررہا ہے ا سے اسلام آباد آنے دیں ، 24سال پاکستان میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئی ہے اس حکومت کو اسی حوالے سے بہت بڑا کریڈیٹ جاتا ہے ہندوستان نے فیک میسجز کرکے نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان ختم کیا تھا انشاءاللہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بعد برطانیہ کی ٹیم بھی پاکستان آئے گی پاکستان ایک کرکٹ لوور ملک ہے دنیا میں اس کا مثبت پیغام جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں