لاہور( عکس آن لائن) نامور اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے جس نے سات دہائیوں سے کشمیریوں کو محکوم بنا رکھا ہے ،عالمی طاقتوں کو صرف اپنی تجارت سے غرض ہے اس لئے وہ بھارت پر دبائو نہیں ڈالتیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے منظور ہونے والی قراردادووں پر عمل نہیں ہو سکتا تو پھر اس ادارے کے قیام سے متعلق ضرور سوچ بچا ر کی جانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ بھارت عالمی طاقتوں کی پشت پناہی کے بغیر کشمیر پر قابض رہے ، عالمی طاقتوں کو اپنی تجارت سے غرض ہے اس لئے وہ بھارت پر دبائو نہیں ڈالتیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی لازوال جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی اور کشمیر یوں کو آزادی نصیب ہو گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- یورپی ممالک نے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر عارضی ڈیوٹی عائد کرنے کی مخالفت کردی
- یو رپی کمیشن چینی الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس کو فوری طور پر منسوخ کرے، چین
- چین کی درآمدات اور برآمدات کی مجموعی مالیت 17.5 ٹریلین یوآن ہو گئی
- چین نے عالمی تجارت اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، چینی صدر
- پا کستان چینی صدر کے متعارف کردہ گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کا اہم حصہ ہے ، چینی میڈ یا