اسلام آباد (آئی این پی ) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کرکے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حمایت کی درخواست کردی۔ صدر مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں میاں اسلم کی رہائشگاہ پہنچے تو امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ان کا استقبال کیا۔
مریم اورنگزیب اور سعد رفیق بھی شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔ شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر جماعت اسلامی سے حمایت کرنے کی درخواست کی۔