شہباز شریف فیملی

شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 18مئی تک ملتوی

لاہور(عکس آن لائن)احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 18مئی تک ملتوی کر دی ۔

احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی۔پنجاب اسمبلی میں قائدحزب اختلاف حمزہ شہباز نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ شہبازشریف کے وکلا ء کی جانب سے ان کی میڈیکل بنیاد پر حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا ۔ کیس کی سماعت کرنے والے جج کی ٹرانسفر کی وجہ سے کسی گواہ کا بیان قلمبند نہ کیا جا سکا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو دوبارہ بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت18مئی تک ملتوی کر دی۔اس موقع پر لیگی رہنما او رکارکنان بھی قیادت سے اظہار یکجہتی کے لئے احتساب عدالت آئے ۔ پولیس کی جانب سے بیرئیرزاور خار دار تاریں لگا کر کارکنوں کو مقررہ حد سے آگے بڑھنے سے روکدیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں