ڈی جی آئی ایس پی آر

سید علی گیلانی کی جدوجہد آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نمائندہ عکس ) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کی جدوجہد آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آ ر)کی جانب سے جاری کئے جانے والے پیغام میں سید علی شاہ گیلانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پیغام میں کہا کہ پاکستانی قوم بہادر سید علی شاہ گیلانی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سید علی گیلانی نے بھارتی مظالم کا بہادری سے مقابلہ کیا اور تحریک آزادی کی جدوجہد کو آگے بڑھایا ، سید علی گیلانی کی تمام عمر حق خود ارادیت کیلئے جدجہد میں گزری اور ان کی جدوجہد آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی نے کشمیریوں کی خواہشات اور یو این قراردوں کے مطابق حق خود ارادیت کی لڑائی لڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں