شوکت ترین

حکومت نے ٹیکسز کی بھرمار کردی، شوکت ترین

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) تحریک انصاف حکومت کے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیکسز کی بھرمار کردی ہے ، ہم نے زیادہ لوگوں سے ٹیکس لےکر اسے بڑھانا تھا، حکومت نے ریٹیلرز پر فکس ٹیکس لگادیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ ٹیکس بڑھانے کے باوجود یہ 7ہزار 470ارب اکٹھا کررہے ہیں، ہم ٹیکس بڑھائے بغیر 8ہزار ارب جمع کرتے۔ شوکت ترین نے کہا کہ کرنٹ اکانٹ خسارہ 13.2بلین ڈالرز کا کہا گیا، ہم نے 4ماہ کیلئے سبسڈی دی تھی اور آپ آکر قیمتیں بڑھادیتے ہیں۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے پروگریسو طریقے سے ٹیکس بڑھانا تھا، ہم نے 1400ارب روپے زائد ٹیکس وصول کیا، ہم نے ٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں کیا تھا۔ انکا کہنا ہے کہ حکومت نے ٹیکسز کی بھرمار کردی، وزیر خزانہ نے غلط بیانی کی، اسٹاک مارکیٹ کریش ہوگئی، بجٹ خسارے میں سبسڈی کو بھی شامل کیا گیا۔

شوکت ترین نے کہا کہ سیلز ٹیکس 80فیصد نہیں77 فیصد ہے، ان کے دور میں سیلز ٹیکس89 فیصد تھا، یہ14 ٹریلین سے 25ٹریلین پر سیلز ٹیکس لے کر گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ ڈی کی باتیں کرنے والے وزیر خزانہ اپنی کارکردگی بتائیں، 2سال میں زراعت، مینوفیکچرنگ ودیگر شعبوں میں ترقی کی، ہم نے5 ملین نئی نوکریاں پیدا کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں