شاہ محمود قریشی

جینو سائیڈ واچ کے سربراہ کا بیان، ہمارے موقف اور نکتہ نظر کی تائید ہے ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جینو سائیڈ واچ کے سربراہ کا بیان، ہمارے موقف اور نکتہ نظر کی تائید ہے ۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہندوستان کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی کے حوالے سے جینو سائیڈ واچ کے سربراہ کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جینو سائیڈ واچ کے سربراہ کا بیان، ہمارے موقف اور نکتہ نظر کی تائید ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان، پہلے ہی سے مختلف فورمز پر اس تمام صورتحال کی نشاندہی کر چکا ہے اور اپنی تشویش کا اظہار کرتا چلا آ رہا ہے ،ہماری تشویش کل بھی درست تھی اور آج بھی درست ہے،مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات مزید خراب ہوتے چلے جا رہے ہیں ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک صرف وادی تک محدود نہیں یہ سلوک پورے ہندوستان کے مسلمانوں کے ساتھ روا رکھا جا رہا ہے ،دہلی اور گجرات میں جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پچھلے دنوں ہم نے اس حوالے سے ایک Dossier بھی پیش کیا جس میں ہم نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کی کروائیوں میں ملوث ہونے اور دہشتگرد گروہوں کی پشت پناہی اور انہیں فنڈز اور اسلحہ کی فراہمی کے ناقابل تردید شواہد دکھائے ،ہم نے بتایا کہ ہندوستان کیسے بھارت کے اندر اور پاکستان کے گردونواح میں دہشتگردی کی ٹریننگ کے مراکز کھولے ہوئے ہے،ہم نہیں چاہیں گے کہ بھارت پاکستان کے خلاف کسی پڑوسی ملک کی سرزمینِ کو استعمال کرے اس لیے کل یہ نکتہ میں نے کابل میں اپنے افغان ہم منصب کے ساتھ ہونیوالی ملاقات میں بھی اٹھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں