تمباکوکی پنیری

تمباکوکی پنیری کھیت میں منتقل کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) زرعی ماہرین نے تمباکوکی پنیری کھیت میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اب جبکہ سردی ختم ہوگئی ہے اور موسم بھی خوشگوارہوگیاہے لہذاتمباکو کے کاشتکار فوری طورپر پنیری کھیت میں منتقل کرنا شروع کردیں ۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار تمباکوکی زیادہ پیداوارحاصل کرنے کے لئے بھاری میرا اور زرخیززمین کا استعمال کرسکتے ہیں تاہم ا س میں بہترین نکاس بھی ہوناضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ تمباکوکی پنیری اکھاڑنے سے کم ازکم 6سے 8 گھنٹے قبل اچھی طرح آبپاشی کرلیں اور پنیری کو صبح یاشام کے اوقات میں کھیتوں میں منتقل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ پنیری کوکھیت میں منتقل کرنے کے لئے وٹوں پر مشرق کی جانب پانی کی سطح سے قدرے اوپرنشان لگانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پنیری کی جڑوں کو گیلی یا خشک مٹی بھی لگانی چاہئیے تاکہ پودوں کی جڑوں کی گرفت مضبوط ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں