تربوز

تربوز کے کاشتکاروں کو اگیتی فصل کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن):ماہرین زراعت نے تربوز کے کاشتکاروں کو اگیتی فصل کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار تربوزکی اگیتی فصل کی کاشت بروقت شروع کرکے ہرحال میں وسط مارچ تک مکمل کرلیں تاکہ اچھی پیداوارکاحصول ممکن ہوسکے۔انہوں نے بتایا کہ تربوز کی کاشت کے لئے زرخیزریتلی ایسی میرامین جس میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام ہو بہترین نتائج کی حامل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تربوزکے کاشتکار فصل کی کاشت سے قبل زمین کو اچھی طرح ہموارکرکے گوبرکی گلی سڑی کھاد 15 سے 20ٹن فی ایکڑ ڈالیں اور ہل چلاکر اسے زمین میں مکس کردیں۔انہوں نے کہا کہ زمین کو اچھی طرح تیارکرنے کے لئے مٹی میں پلٹنے والا ہل چلانے سمیت تین سے چار مرتبہ عام ہل چلاکر سہاگہ دے دیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں