نئی دہلی( عکس آن لائن )کاشتکاروں کا متنازع قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے، کسانوں کی حمایت میں نوجوان فنکار بھی سامنے آ گئے۔ چندی گڑھ کے چوک میں گلوکاروں نے نغمے، گیت اور ٹپے گا کرلوگوں کا جذبہ بڑھایا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق گندم کی کٹائی سر پر آن پہنچی لیکن بھارتی کسانوں کی مشکلات ختم نہ ہو سکیں۔ مودی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، کسانوں کی حمایت میں نوجوان فنکار بھی سامنے آ گئے۔ چندی گڑھ کے مرکزی چوک میں گلوکاروں نے نغمے، گیت اور ٹپے گا کر لوگوں کا جذبہ بڑھایا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ کلچرل پروگرام منعقد کر کے زرعی قوانین کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پیدا کر رہے ہیں۔دہلی کے اردگرد ٹکری، غازی پور اور سنگھو بارڈر پر 26 نومبر سے کسانوں کے دھرنے جاری ہیں۔ کاشتکاروں نے زرعی قوانین کی واپسی تک ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کیریئر کے شروع میں مجھے ہراساں کیا گیا، ممیا شاجعفر کا انکشاف
- سونم باجوہ کا پاکستانی اداکار و سپر ماڈل فواد خان سے ایک بار پھر آن اسکرین محبت کا اظہار
- بابر اور رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بہترین جوڑی بن گئے
- ورلڈ کپ بالکل مختلف گیم ہے، بہتر نتائج دیں گے، بابر اعظم
- اگر کشیدگی کم کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی اپنا منہ بند رکھیں،خواجہ آصف