آصف زرداری

اہم تعیناتی پر مشاورت کیلئے آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(نمائندہ عکس)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے ۔جمعرات کو سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی خصوصی طیارے سے کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوئے ، وہ بھی اہم مشاورت کا حصہ بنیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں