انڈونیشیا اور تھائی زبانوں

انڈونیشیا اور تھائی زبانوں میں “شی جن پھنگ کے اقوالِ زریں” پر مبنی دستاویزی فلم کی رو نما ئی

بیجنگ (عکس آن لائن) انڈونیشیا اور تھائی زبانوں میں “شی جن پھنگ کے اقوالِ زریں” پر مبنی دستاویزی فلم اور “چین ،نیا سفر” کی نشریات کے آغاز کی تقریب کا انعقاد ہوا ، جس میں انڈونیشیا،تھائی لینڈ ،کمبوڈیا،بھارت،لاؤس،نائیجریا اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ٹی وی اسٹیشنز کے سربراہان اور اہم میڈیا ہیڈز نے آن لائن شرکت کی۔بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چودہ نومبر سے چائنا میڈیا گروپ ،انڈونیشیا نیشنل ٹی وی اسٹیشن اور تھائی لینڈ کے قومی ٹی وی اسٹیشن کے اشتراک سے تیار کردہ “شی جن پھنگ کے اقوالِ زریں ” پر مبنی پروگرام نشر ہونگے۔

سی ایم جی کے سربراہ شین ہائی شیونگ نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ سی ایم جی اور آٹھ ممالک کے ٹی وی اسٹیشنز کے اشتراک سے تیار کردہ “چین ،نیا سفر” کے عنوان سے دستاویزی فلم میں چین کی جدید کہانیاں پیش کی جائیں گی۔سی ایم جی مختلف ممالک کے میڈیا کے ساتھ تعاون کو فروغ دے گا۔
دستاویزی فلم”چین، نیا سفر” چودہ نومبر سے پاکستانی ٹی وی چینل سمیت دیگر غیرملکی ٹی وی چینلز پر نشر ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں