فرخ حبیب

امپورٹڈ حکومت غیرآئینی کاموں میں مصروف ہے،عوام عمران خان کے ساتھ ہے، فرخ حبیب

لاہور (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو عمران خان کے علاوہ کچھ نظر نہیں آرہا ہے،امپورٹڈ حکومت غیرآئینی کاموں میں مصروف ہے،عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے پا رہی، ان کو عمران خان کے علاوہ کچھ نظر نہیں آرہا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام ضروری ہے، امپورٹڈ حکومت غیر آئینی کاموں میں مصروف ہے، قانون اور آئین کی حاکمیت موجود نہیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ ملکی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں عام انتخابات کروائے جائیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت خود کو آئین اور قانون سے بالا تر سمجھتی ہے، عمران خان پر پابندی لگائی گئی، پیمرا چیئرمین کو عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے لیے لایا گیا ہے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ہم ملک میں جلسہ کررہے ہیں آج ہری پور میں جلسہ ہے، عوام کے پاس جارہے ہیں عوام عمران خان کے ساتھ ہے، آج ہری پور میں عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں