الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا انتخابی ضابطہ اخلاق آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد(آئی این پی ) حکومت کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق پر جاری کردہ آرڈیننس کے خلاف الیکشن کمیشن نے تحفظات کا اظہار کردیا۔ الیکشن کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور کو خط لکھ کر آرڈیننس پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور کو وفاقی حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھانے کی درخواست کردی۔

الیکشن کمیشن نے اپنے مراسلے میں کہا کہ وفاقی حکومت الیکشنز ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے ذریعہ کی جانے والی ترمیم پر ازسرنو غور کرے، ضابطہ اخلاق کی تیاری اور ردوبدل الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں