اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ ایک ہی کردار کو دوبارہ کرنے کا قائل نہیں ہیں۔ احسن خان کا ایک انٹرویو کے دروان کہنا تھا کہ وہ ایک کردار کا دوبارہ کرنا پسند نہیں کرتے ۔ یہ بات انہوں نے اپنی سینئر اداکارہ بشری انصاری سے سیکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اکثر اوقات ایک کردار کو بار بار کرنے سے آپ پر چھاپ لگ جاتی ہے اور ہدایتکار پھر آپ کو اسی انداز میں دیکھنا پسند کرتے ہیں جبکہ شائقین اس سے اکتا جاتے ہیں اور اس ڈر سے وہ کبھی بھی کوئی ایسا کردار ادا نہیں کرتے جو وہ پہلے کر چکے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور اداکار وہ ہر طرح کا کردار ادا کرنے کے خواہش مند ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کا صوبۂ شان دونگ کی ری زاؤ بندرگاہ کا دورہ
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے شان دونگ کا دورہ، مختلف امور کا جا ئزہ لیا
- امریکہ تائیوان کے ساتھ حکام کے تبادلے ختم کرے ، چینی وزارت خارجہ
- ایکواٹوریل گینی کے صدر کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئی قوت محرکہ پیداہو گی، چینی وزارت خا رجہ
- حکومت انسانی حقوق کی پاسداری، تحفظ کیلئے پر عزم ہے، اعظم نذیر تارڑ