اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ ایک ہی کردار کو دوبارہ کرنے کا قائل نہیں ہیں۔ احسن خان کا ایک انٹرویو کے دروان کہنا تھا کہ وہ ایک کردار کا دوبارہ کرنا پسند نہیں کرتے ۔ یہ بات انہوں نے اپنی سینئر اداکارہ بشری انصاری سے سیکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اکثر اوقات ایک کردار کو بار بار کرنے سے آپ پر چھاپ لگ جاتی ہے اور ہدایتکار پھر آپ کو اسی انداز میں دیکھنا پسند کرتے ہیں جبکہ شائقین اس سے اکتا جاتے ہیں اور اس ڈر سے وہ کبھی بھی کوئی ایسا کردار ادا نہیں کرتے جو وہ پہلے کر چکے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور اداکار وہ ہر طرح کا کردار ادا کرنے کے خواہش مند ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- شام کا مستقبل شامی عوام کے ہاتھوں میں ہونا چاہیئے، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر کی غیر جماعتی شخصیات کے سمپوزیم کی صدارت اور اہم تقریر
- چینی صدر کی صدارت میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے اجلاس کا انعقاد
- چینی معیشت اپنی ترقی کے ذریعے عالمی معیشت میں یقین پیدا کرتی رہے گی ، چینی وزارت خارجہ
- قانون کی حکمرانی میں پیش رفت مکاؤ کے “ایک ملک، دو نظام” کے کامیاب عمل کی عکاسی ہے، مکاؤ کی کورٹ آف فائنل اپیل کی سربراہ