لاک ڈائون

کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظرپنجاب بھر میں لاک ڈائون میں 17 مئی تک توسیع

لاہور( عکس آن لائن)کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا کی سفارشات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر میں بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاک ڈائون میں 17 مئی تک توسیع کر دی گئی ،کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث صوبائی دارالحکومت لاہور کے مزید 15 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کے مطابق صوبہ پنجاب کے وہ اضلاع جن میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 8 سے زیادہ ہے وہاں تمام ان ڈور اور آئوٹ ڈور شادی کی تقریبات، ریسٹورنٹس اور مزارات پرمکمل پابندی عائد ہوگی۔

ان اضلاع میں بہاولپور، بھکر، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ،جھنگ، قصور، لاہور، ملتان، اوکاڑہ، راولپنڈی، رحیم یار خان، سرگودھا اور شیخوپورہ شامل ہیں ۔ٹرین سروس کل گنجائش کے70 فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی،پنجاب بھر میں تمام کاروباری مراکز شام 6بجے بند کر دئیے جائیں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو مکمل تعطیل ہو گی،تمام سرکاری و نجی دفاتر کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرنے کا پابند ہو گا۔صوبہ بھر کے تمام سرکاری اور نجی دفاتر کے اوقات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک محدود ہوں گے۔ہر شہری کے لیے گھر سے باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال لازم ہو گا،پنجاب بھر کے ریسٹورنٹس میں ان ڈور کھانے پر مکمل پابندی ہوگی،تمام تفریحی پارکس بند رہیں گے جبکہ واکنگ /جوگنگ ٹریکس کھلے رہے گے،

پنجاب بھر میں تمام سینما ہالز مکمل طور پر بند رہیں گے،ہر قسم کے سپورٹس،ثقافتی تہواراور اجتماعات پر مکمل پابندی عائدہو گی۔شہر کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ 50 گنجائش کے ساتھ جاری رہے گی،بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 دن مکمل طور پر بند رہے گی،تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیںگے،دورھ دہی کی دکانیں،چکن اور گوشت/مچھلی کی دکانیں،بیکریاں،گروسری سٹورز، جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں،پنکچر کی دکانیں, کورئیر سروس, تنور, ڈرائیور ہوٹل, ایل پی جی اور فلنگ پلانٹ, سپئیر پارٹس, بیٹری کی دکانیں اور پیٹرول پمپس بھی کھلے رہیں گے۔

علاوہ ازیں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لاہور کے مزید 15 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا۔جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ کیا گیا ہے ان میںاعوان ٹائون،فیز 2 پی سی ایس آئی آر سوسائٹی ،گلد شت ٹائون،امیر الدین پارک،پیرا گون ایگزیکٹو کاٹیج ،امپریل گارڈن، اے بلاک گرین سٹی،ای بلاک تاج پورہ سکیم ،سی بلاک گرین سٹی ، ڈی ایچ اے فیز3 ڈبل ایکس بلاک اور فیز 5 ایچ بلاک ،اسلامپورہ، ساندہ، گارڈن ٹائون ابو بکر بلاک اور ایچ بلاک ماڈل ٹائون کے علاقے شامل ہیں۔سمارٹ لاک ڈائون کے دوران شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ، دفاتر بند رہیں گے جبکہ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں