مومنہ مستحسن

کرکٹ میں بسمہ معروف کے نئے دور کی منتظر ہوں، مومنہ مستحسن

کراچی (عکس آن لائن)پاکستانی میوزِک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو اْن کی کھیل کے میدان میں واپسی پراظہارِمسرت کیا ہے۔مومنہ مستحسن نے ٹوئٹر پر بسمہ معروف کی ماں بننے کے بعد دوبارہ کرکٹ کے میدان میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ’آپ کو ایک بار پھر خوش آمدید، کپتان!’اْنہوں نے مزید لکھا کہ ‘ آپ کے اگلے دور کو دیکھنے کی منتظرہوں !’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں