لاہور( عکس آن لائن )سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں ،ہمارے دور میں کیرئیر کا آغاز کرنے کیلئے جن مشکلات کاسامنا کرناپڑتا تھا آج کے دورمیںا یسا نہیںہے ۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میںدعوے سے کہتاہوں جوشخص نیک نیتی اورلگن سے کوئی بھی کام کرے اسے اس کاصلہ ہمیشہ کامیابی کی صورت میں ملتا ہے اورمیں خود کو اس کی مثال کے طو رپر پیش کرتا ہوں ۔ قوی خان نے کہا کہ کامیابی کیلئے مستقل مزاجی ضروری ہے،چاہے جتنی بھی مشکلیں آئیںآپ ڈٹے رہیں، اگر آج لوگ قوی خان کو جانتے ہیں تواس کے پیچھے بڑی محنت ہے۔انہوںنے بتایا کہ ان دنوںمیں میرا ٹی وی ڈرامہ ” پریم گلی ” آن ائیر ہے جس میں داداکا کردارنبھارہا ہوں اورے میرے کردار کو بڑا پسند کیا جارہاہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- بات چیت ہی ملکی مسائل کا حل ہے، میں پل کا کردار ادا کرتا رہا ہوں ،عارف علوی
- وزیراعلیٰ مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں’ عظمیٰ بخاری
- خیبرپختونخوا میں ناجائز لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو لوگوں کو سڑکوں پر نکالوں گا، اسد قیصر
- تحریک انصاف اور عمران خان ایک حقیقت ہیں، رانا ثنااللہ
- تاجر برادری کاملکی معاشی وسماجی ترقی میں کردار بہت اہم ہے،یوسف رضاگیلانی