لاہور( عکس آن لائن )سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں ،ہمارے دور میں کیرئیر کا آغاز کرنے کیلئے جن مشکلات کاسامنا کرناپڑتا تھا آج کے دورمیںا یسا نہیںہے ۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میںدعوے سے کہتاہوں جوشخص نیک نیتی اورلگن سے کوئی بھی کام کرے اسے اس کاصلہ ہمیشہ کامیابی کی صورت میں ملتا ہے اورمیں خود کو اس کی مثال کے طو رپر پیش کرتا ہوں ۔ قوی خان نے کہا کہ کامیابی کیلئے مستقل مزاجی ضروری ہے،چاہے جتنی بھی مشکلیں آئیںآپ ڈٹے رہیں، اگر آج لوگ قوی خان کو جانتے ہیں تواس کے پیچھے بڑی محنت ہے۔انہوںنے بتایا کہ ان دنوںمیں میرا ٹی وی ڈرامہ ” پریم گلی ” آن ائیر ہے جس میں داداکا کردارنبھارہا ہوں اورے میرے کردار کو بڑا پسند کیا جارہاہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- وزیر خارجہ اسحاق وزیراعظم بنا دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
- پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، سینیٹر فیصل واوڈا
- حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی یقینی بنائیں گے،علامہ طاہر اشرفی
- موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، وزیراعظم
- پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے،وزیرخزانہ