خوشاب (نمائندہ عکس آن لائن) ڈپٹی کمشنرخو شاب مسرت جبیں نے گورنمنٹ گرلز پریکٹسنگ ہائر سیکنڈری سکول جوہرآباد کا دورہ کیا۔ فلاورشو اور کیلیگرافی کی نمائش کا افتتاح کیا اور طالبات کی جانب سے بنائے گئے فن پاروں اور تصاویر کو دیکھا، ان کے فن مصوری اور تخلیقی صلاحیتوں کوسراہا۔ڈپٹی کمشنر نے آئی ٹی لیب اور سکول کے دیگر حصوں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول میںشجر کاری مہم کے تحت پودابھی لگایا۔
