شی جن پھنگ

چینی صدر کا ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلوں پر رنج و غم کا اظہار

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ترکیہ اور شام میں آنے والےشدید زلزلوں پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور شام کے صدر بشار الاسد کو تعزیتی پیغامات بھیجے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

اپنے انفرادی پیغامات میں شی جن پھنگ نے شدید زلزلے کے باعث ان ممالک میں ہونے والے بھاری جانی اور مالی نقصان پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے مرنے والوں کے لیے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔ پیغامات میں انہوں نےاس یقین کا اظہار بھی کیا کہ کہ دونوں ممالک کے صدور کی قیادت میں ان کے ملک کی حکومت اور عوام اس آفت کے اثرات پر جلد از جلد قابو پا لیں گے اور اپنے وطن کی تعمیر نو کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں