چکوٹھی(عکس آن لائن)چکار ٹاؤن میں سگ آزاد ,عوام الناس پریشان۔آپریشن سگاں کون کرے گا چکار کی سول سوسائٹی نے سول وبلدیہ ایڈمنسٹریشن پر سوالات اٹھا دیئے۔ چکار ٹاؤن کمیٹی کے گلی محلہ جات میں آوارہ کتوں کی بہتات , سول اور بلدیہ ایڈمنسٹریشن آپریشن سگاں لانچ کرنے میں ناکام۔ آوارہ کتوں نے راہگیروں اور طلبہ وطالبات کی نقل وحرکت میں مشکلات پیدا کردیں۔ اوپن سلاٹرز ہاؤسز کے فضلے پر آوارہ کتوں کے ڈیرے۔
آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ۔ آوارہ کتوں نے اب نواحی علاقوں کا رخ کر لیا ناگنی میں پائی جانے والی آوارہ کتیا کے کاٹنے سے ناگنی کیسرکوٹ کے بیسیوں راہگیر زخمی۔ چکار کے اوپن سلاٹر ہاؤسزاور پولٹری فارمز آوارہ کتوں کی آوارگی سگاں کا سبب بننے لگے۔ مویشیوں کا فضلا اور مردہ چوزے اوپن فضا میں پھینکے جانے سے چکار ٹاؤن کے محلہ جات آوارہ کتوں سے بھر گئے ہیں جس سے شہریوں سکولوں کے معصوم طلبہ وطالبات اور راہگیروں کی دن اور شام ڈھلتے نقل وحرکت کرنا مشکل ہوکر رہ گئی ہے۔
تمام تر عوامی اور سول سوسائٹی مطالبات کے باوجود سول و بلدیہ ایڈمنسٹریشن چکار ٹاؤن اور مضافاتی علاقوں میں پائے جانے والے آوارہ کتوں کے خلاف انسداد کتا مار مہم کا آغاز نہ کرسکی جس سے عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔