چنیوٹ(نمائندہ عکس آن لائن)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر کی ہدایت پر ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب 7 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا ۔
دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے شراب برآمد ہوئی ۔ کاروائیاں تھانہ صدر، تھانہ سٹی ، تھانہ چناب نگر پولیس کی جانب سے کی گئی ہیں ۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں اور مزیدتفتیش کا عمل جاری ہے۔