لاہور (عکس آن لائن) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ا وقاف میں سٹیٹ آف دی آرٹ اقدامات اورمالی معاملات کو بہتر بناے کی ہدایت کر دی گئی۔صوبے کے انتظامی امور،گڈ گورننس، شفافیت اور کفایت شعاری کے فروغ کے حوالے سے بہترین اقدامات شروع کر دئے گئے ہیں۔
پنجاب حکومت نے ہر سطح پر شفافیت، گڈگورننس اور کرپشن فری کلچر کو فروغ دینے کی پالیسی اپنائی ہے اور عوام کی فلاح و بہبود اور فلاح عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت اورصوبے میں میرٹ کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے کہا کہ گزشتہ دنوں اوقاف کی اراضی پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے امور نے کوٹلی گھاسی ہربنس پورہ نیو بلال گنج سوسائٹی پر وا قع 45کنال 3مرلے اراضی پر نامعلوم افراد کی قبضہ کی کوشش کو مو قع پر پہنچ کر ناکام بنا دیا گیا۔
صوبائی وزیرنے کہا کہ قبضہ مافیا کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔حکومت نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ اوقاف کی اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن لانچ کر دیا گیاہے جو قبضہ مافیا سے اوقاف کی زمینوں کو واگزار کرائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک ایک انچ بھی زمین قبضہ مافیا سے واگزارنہ کروا لے۔صوبائی وزیرنے مزید کہا کہ صوبہ بھرکی ڈویژنل انتظامیہ کو قبضہ مافیا سے اوقاف اراضی کے حصول کے لئے الرٹ کردیا گیاہے۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی مکمل حمائت ہے اوقاف کی ا راضی کو واگزارکرواکر عوام کی فلاح وبہبود کے لیے استعمال کیا جائے گا۔