کراچی(عکس آن لائن)پاکستانی پلیئرز کو فوری اصلاح کے مشورے ملنے لگے۔تفصیلا ت کے مطابق انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20میں شکست کے بعد سابق کپتان رمیز نے راجہ نے چند پلیئرز کو ان کی کمزوریوں سے آگاہ کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ اعظم خان اسپنرز کو اچھا کھیلتے مگر شارٹ بالز کے خلاف جدوجہد کرتے دکھائی دیتے اور ان کی اس کمزوری سے بڑی ٹیمیں فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔
انہوںنے کہاکہ کپتان بابراعظم کو اسپنرز کو کھیلنے میں مشکل پیش آتی ہے، شاہین شاہ آفریدی اگر گیند کو سوئنگ نہ کرپائیں تو فل ڈلیوری کرتے اور انھیں رنز پڑتے ہیں، انھیں غیرموزوں کنڈیشنز میں لینتھ اور اپنی پیس میں تبدیلی لانی چاہیے، شاداب کا بطور بیٹر کردار سمجھ سے بالاتر جبکہ بولنگ فارم خراب ہے۔دوسری جانب عامر سہیل نے کہا کہ پاکستان کو اب وہی کمبی نیشن میدان میں اتارنا چاہیے جس کے ساتھ وہ ورلڈکپ کھیلیں گے، بابراعظم کو بدستور بطور کپتان بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔