لاہور (عکس آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور سیاسی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیر کو ہونے والی ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی عمومی صورتحال پرگفتگو کی گئی ،ملاقات کے دوران راولپنڈی کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ پر تیز ترین پیشرفت کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
عثمان ڈار نے کہاکہ راولپنڈی کے شہریوں کے لئے نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ گیم چینجر ثابت ہو گاـ انہوںنے کہاکہ نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ سے ٹریفک کے اژدھام میں کمی آئے گیـانہوںنے کہاکہ راولپنڈی کے شہریوں کو نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ کا تحفہ ضرور دیں گے ۔
عثمان ڈار نے کہاکہ راولپنڈی کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچا نے کے لئے کوشاں ہیں ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وفاقی وزیرشیخ رشید احمد کو کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومت پنجاب قابل قدر کاوشیں کر رہی ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بزدار حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں ۔