نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں :رمضان المبارک میں بجلی کی تین گھنٹے بلا وجہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ عکس آن لائن) رمضان المبارک میں بجلی کی تین گھنٹے بلا وجہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، گرمی سے روزے دار پریشان

تفصیلات کے مطابق مختلف حیلے بہانوں سے بجلی کی سپلائی بند رکھنا گیپکو ملازمین کا معمول بن چکا ہے گزشتہ روز دس بجے سے ایک بجے تک شہر بھر میں بجلی کی سپلائی بند رکھی گئی

اس بارے جب گیپکو اہلکاروں سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کے لئے پرمٹ لیا گیا ہے جب موقع پر جا کر حقائق معلوم کئے گئے تو پتہ چلا کہ کہ ڈاک خانے والے محلے کے دو سال قبل لگے ٹرانسفارمر کو دوسرے محلے کے ٹرانسفارمر سے تبدیل کیا جا رہے ہیں حالانکہ دونوں ٹرانسفارمر درست حالت میں کام کر رہے تھے یوں بلا وجہ تین گھنٹے شہر بھر کے ہزاروں روزے داروں کو گرمی میں مبتلا رکھا گیا شہریوں سے گیپکو چیف سے بلا وجہ ٹرانسفارمر کی تبدیلی کے واقعہ کی انکوائری کر کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں