عمران خان

میرے مستقبل کے منصوبوں میں پاک فوج تعمیری کردار ادا کرسکتی ہے، عمران خان

لاہور (نمائندہ عکس)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میرے مستقبل کے منصوبوں میں پاک فوج تعمیری کردار ادا کرسکتی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی اخبار سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے سائفر بیانیے کو ماضی کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں سازش کا بیانیہ گزر چکا اب وہ پیچھے رہ گیا، میں اب امریکا پر الزامات نہیں لگاتا، واشنگٹن سے باوقار تعلقات چاہتا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ دوبارہ وزیر اعظم بنا تو امریکا سے اچھے تعلقات رکھنا چاہوں گا

انہوںنے کہاکہ یوکرین پر روسی حملے سے ایک روز پہلے دورہ ماسکو بڑی غلطی تھا۔سابق وزیراعظم نے ایک بار پھر کہا کہ ایسے پاکستان کی قیادت کرنا چاہوں گا جس کے سب خصوصاً امریکا سیاچھے تعلقات ہوں، امریکا سے ”آقا غلام” کے تعلق میں امریکا کو نہیں، بلکہ اپنی حکومتوں کو قصور وار مانتا ہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے مستقبل کے منصوبوں میں پاک فوج تعمیری کردار ادا کرسکتی ہے، طاقت کہیں اور ہو تو منتخب حکومت عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکتی، نئے سپہ سالار کی تقرری میرٹ پر چاہتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں