اسلام آباد (عکس آن لائن)حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ (ن )کے قائد میاں نواز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنمائوں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر غور کیا۔دونوں رہنمائوں نے رمضان کے بعد پی ڈی ایم کی تحریک کو تیز کرنے اور ضمنی الیکشن میں حکومت کی عوام میں غیر مقبولیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کہہ چکے ہیں کہ پی ڈی ایم میں تمام سیاسی جماعتوں کی حیثیت برابر کی ہے، اب بھی موقع ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے فیصلوں پر نظرِثانی کرے اور پی ڈی ایم سے رجوع کرے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- عالمی برادری کی جانب سے پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کی اجرا کی 70 ویں سالگرہ کی تقریب میں چینی صدر کی تقریر کی پذیرائی
- چینی صدر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 24 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، چینی وزارت خا رجہ
- سی پی سی کا مرکزی کام ملک بھر میں تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کی رہنمائی کرنا ہے، چینی صدر
- چین لازمی طور پر عالمی معیشت کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، صدر ورلڈ بینک
- پیرس اولمپکس کو فروغ دینے کے لئے چا ئنا میڈ یا گروپ کے ساتھ کام کرنے کی امید ہے، تھامس باخ