ملتان(عکس آن لائن) ملتان میں مکان منہدم ہونے سے تین افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو نے دو افراد کو زخمی حالت میں باہر نکال لیا جبکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ممتاز آباد کے علاقے لوہار کالونی میں مکان منہدم ہو گیا گھر میں جیولری باکس بنانے کا کام کیا جاتا تھا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود تین افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو نے اطلاع ملنے پر سرچ اپریشن کرتے ہوئے دو افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے باہر نکال لیا جبکہ اکرم نامی مزدور جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو نے زخمیوں اور لاش کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- عوام کے لیے چینی صدر کی مخلصانہ لگن
- امریکہ کی جانب سے بارہا یہ جھوٹ پھیلانا ناقابل قبول ہے کہ چین جنگ میں روس کی حمایت کرتا ہے، چینی نمائندہ
- برازیل اور چین نے ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے، نا ئب صدر برا زیل
- چین کی معیشت اعلی معیار کی ترقی کے مرحلے میں منتقل ہوگئی ہے، چینی صدر
- جنوبی افریقہ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر چینی صدر کی رامافوسا کو مبارکباد