حلیم عادل شیخ

معیشت کا بیڑا غرق کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی،حلیم عادل شیخ

کراچی (نمائندہ عکس) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ معیشت کا بیڑا غرق کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے لکھا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد میں شیریں مزاری جیسی بہادر،جرئتمند خاتون کا نام سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں حلیم عادل شیخ لکھتے ہیں کہ امپورٹڈ حکومت کیچڑمیں دھس چکی ہے نکلے کا راستہ تلاش کر رہی ہے، کرائم منسٹر فوری قوم سے معافی مانگیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ معیشیت کا بیڑا غرق کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں