واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر صدارتی انتخاب چوری کیے جانے کا الزام دہراتے ہوئے کیپیٹل ہل کے اندر اور باہر موجود اپنے حامی مظاہرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اب اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں صدر ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے کہا کہ مجھے معلوم ہے آپ تکلیف میں ہیں۔ مجھے معلوم ہے آپ کو دکھ ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم سے الیکشن چرایا گیا ہے،یہ ہر کوئی جانتا ہے، خاص طور پر دوسری جانب والے لیکن اب آپ کو گھر جانا ہو گا۔انھوں نے انتخابی مہم کے اس نعرے کو دہرایا کہ ہمیں امن حاصل کرنا ہو گا، ہمیں آئین اور قانون نافذ کرنا ہو گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- صائم کافی ٹیلنٹڈ پلیئر ہے، امید ہے پرفارم کرے گا، شاہد آفریدی
- انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 22 مئی کو کھیلا جائیگا
- سعودی حکومت کا 24 مئی سے عمرہ پرمٹ اجرا بند کرنے کا اعلان
- بشکیک حملے کے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، کرغزستان
- غزہ کے لیے امدادی قافلوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملے قابل مذمت ،جان کربی