ماموں کانجن(نمائندہ عکس آن لائن) تحریک منہاج القران انٹر نیشنل کے سرپرست ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک منہاج القران ماموں کانجن کے ناظم محمد امتیاز بھٹی کے والد کے انتقال پربذریعہ ٹیلی فون اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی
اس سے قبل تحریک منہاج القران انٹر نیشنل نظامت دروس کے ناظم علامہ رانا نفیس حسین قادری نے چک555گ ب میں محمد امتیاز بھٹی کے والد اللہ یار بھٹی کے رسم سوئم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقلمند اور ہشیار وہ شخص نہیں جو دنیاوی زندگی میں مال ومتاع اور جاہ و جلال زیادہ کمالے بلکہ وہ ہے جو دنیا میں رہتے ہوئے نماز،روزوں ،حج ،زکوة جوحقوق اللہ ہیں کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا خیال نہ رکھے انہوں نے کہا کہ دنیا سے ہر جانے والا ہمیں ایک پیغام دے کر جاتا ہے کہ میرے بعد تم بھی آنے والے ہو جس کے لئے اپنی تیاری مکمل کر لو مگر افسوس کہ ہم دنیا کی بھول بھلیوں میں اس قدر کھو چکے ہیں کہ مرنے والے کے پیغام پر کان ہی نہیں دھرتے
انہوں نے کہا کہ آج وقت ہے اپنا قبلہ اتنا تو درست کر لو کہ کل روز قیامت ہمارے نبی محتشم ﷺ کو ہماری خاطر اپنے اللہ کے سامنے شرمندگی نہ آٹھانی پڑے انہوں نے کہا کہ اپنی زندگیوں کا رخ درست کرنے کے لئے رمضان المبارک کا مہینہ بہت اہمیت کا حامل ہے جسکی عزت و حرمت کے ذریعے ہم اپنے آپ کو آخرت کمانے کی طرف مائل کر سکتے ہیں