لاہور( عکس آن لائن)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ مارچ کے بعد اپر یل آئے گا اور کچھ نہیں ہوگا،وسط مدتی نہیں حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد ہی انتخابات ہوں گے،پی ڈی ایم جماعتوں میں اتفاق نہیں بلکہ واضح تفر یق ہے،وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پر انکے مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے ،شفافیات اور میرٹ پر موجودہ حکومت 100فیصد عمل کر نے کی پالیسی پر گامزن ہے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے تحر یک انصاف کے مر کزی رکن ظفر سندھو کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مقر رہ وقت سے پہلے عام انتخابات کی امیدلگانا چھوڑ دیں کیونکہ عام انتخابات حکومتی ٹر م پوری ہونے کے بعد ہی ہوں گے اور پھر عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کر یں گے کہ وہ کس کو ووٹ دیکر آئندہ اقتدار میں لانا چاہتے ہیں عوام اپوزیشن جماعتوں نہیں حکومتی پالیسوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم مشکل وقت میں بھی عوام کو ہر شعبے میں ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔گور نر پنجاب نے کہا کہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کر نا حکومتی کی اولین تر جیح ہے اور جیسے ہی کورونا کا خاتمہ ہوگا پنجاب میںبلدیاتی انتخابات بھی کروائے جائیں گے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بلدیاتی اداروں کے ذریعے عوامی مسائل کوانکے گھر کی دہلیز پر حل کر نے میں مدد ملے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ الحمد للہ وزیرا عظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی کامیاب معاشی پالیسوں کی وجہ سے پاکستان معاشی میدان میں کامیاب ہورہا ہے برطانیہ کو پاکستانی برآمدات پہلی مرتبہ ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیںماہ دسمبر میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہواہے انشاء اللہ معاشی میدان میں پاکستان دنیا میں اپنا اصل مقام حاصل کر ے گا ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب میں صنعتی شعبے میں حکومتی پالیسوں کی وجہ سے انقلاب آرہا ہے اور روز گار کے نئے مواقعے بھی عوام کو میسر آرہے ہیں بزنس کیمونٹی کے مسائل کو بھی موجودہ حکومت تر جیحی بنیادو ں پر حل کر رہی ہے ۔