ماش کی کاشت

قصور، ماش کی کاشت تروترحالت میں کرنے اور قطاروں کا فاصلہ ایک فٹ تک رکھنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے ماہ جولائی کے دوران ماش کی کاشت تروترحالت میں کرنے

اور قطاروں کا فاصلہ ایک فٹ تک رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار ماش کی کاشت کے لئے میرازمین کا انتخاب کریں.

اور ماش کی منظورشدہ ترقی دادہ اقسام ماش 97‘ ماش عروج2011‘چکوال ماش کاشت کریں .

جن کی پیداواری صلاحیت22سے 25من فی ایکڑ تک ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع) قصورمحمدنویدامجد نے بتایا کہ زیادہ بارش والے

علاقوں میں شرح بیج8کلوگرام فی ایکڑجبکہ دیگر علاقوں میں 10کلوگرام فی ایکڑ ہوناضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار زیادہ بارش والے علاقوں میں کھیلیوں پر ماش کی کاشت تروترحالت میں کریں.

اور قطاروں کا باہمی فاصلہ ایک فٹ تک رکھیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں